13 Jan 2026
(لاہور نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے، پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، ڈ یزل کی قیمت فی لیٹر 2 روپے 70 پیسے تک کم ہونے ہونے کا تخمینہ ہے۔
مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، اسی طرح اوگرا حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
