اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں احسن بھون گروپ کو بڑی کامیابی مل گئی

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(محمد اشفاق) پاکستان بار کونسل کے دو عہدوں کے لیے الیکشن میں احسن بھون گروپ کو پھر بڑی کامیابی مل گئی، پیر مسعود چشتی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔

پاکستان بار کونسل کے دو عہدے وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک سال کی مدت کے لیے الیکشن منعقد ہوا، الیکشن میں پاکستان بار کونسل کے کل 23 ممبران نے شرکت کی۔

احسن بھون گروپ کے پیر مسعود چشتی 15 ووٹ لے کر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے قاضی ارشد صرف 8 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے احسن بھون گروپ کے امیدوار منیر ملک بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے بطور ممبر پاکستان بار کونسل، احسن بھون، طاہر نصراللہ وڑائچ اور عامر سعید سمیت دیگر نے ووٹ کاسٹ کیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے