اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں رمضان بازاروں کیلئے حکمت عملی، عوام کو سہولت دینے کا فیصلہ

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے رمضان المبارک میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکمت عملی تیار کرنی شروع کر دی۔

فیصلے کے مطابق پنجاب کے تمام ماڈل بازار اور سہولت بازار رمضان بازار کے طور پر ڈکلیئر کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں میں آٹا، گھی، چینی اور چکن کیلئے الگ الگ سیکشن بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ خریداروں کی سہولت یقینی بنائی جا سکے، ماہ رمضان میں آٹے کی مسلسل فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور زائد قیمتوں پر اشیا کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں ہوں گی۔

چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کے نمائندگان اور فوڈ سیفٹی افسران تعینات ہوں گے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کی کوآرڈینیشن اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا، رمضان بازاروں اور منڈیوں میں قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں براہ راست مانیٹرنگ کریں گی تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے