اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو سامان کی کمی، صارفین کے کنکشنز التوا کا شکار

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کو سامان کی شدید کمی کا سامنا ہے، صارفین کے کنکشنز التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سامان کی شدید کمی کے باعث ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے سینکڑوں صارفین کے کنکشنز التوا کا شکار ہیں۔

گیس میٹرز پر پابندی ختم ہونے کے بعد کمپنی کو ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نئے کنکشنز کی درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 1 لاکھ 60 ہزار صارفین  نے 25 ہزار روپے کے ارجنٹ واؤچر جمع کروائے۔

سروے مکمل ہونے کے بعد کمپنی  نے 1 لاکھ سے زائد صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے، تاہم 60 ہزار صارفین کو ارجنٹ واؤچر جمع کروانے کے باوجود ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق سامان کی کمی کے باعث میٹر لگانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے، سوئی ناردرن کے پاس پائپس، ٹیپ اور میٹرز کی شدید قلت ہے، جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد کنکشنز ڈیمانڈ نوٹس ادا ہونے کے باوجود التوا کا شکار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے