اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبہ بھر کے بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ، 300 سے زائد مکمل

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت (فیز ٹو) کی ری ویمپنگ جاری ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کی فیز ٹو ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کے افسران  نے کام کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق فیز ٹو میں 515 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، جن میں سے 300 سے زائد بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ مکمل ہو چکی ہے اور باقی مراکز آخری مراحل میں ہیں، جو بی ایچ یوز مکمل ہو گئے ہیں انہیں محکمہ صحت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر  نے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہے اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ نئے ہسپتال بنانے کے ساتھ پرانے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی کی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود اس عمل کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے