اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسمی خرابی، لاہور فلائٹ آپریشن متاثر، 4 پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگ

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے لگا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 53 کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 4 پروازوں نے اسلام آباد لینڈنگ کی جبکہ اسلام آباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لاہور ابوظہبی کی غیرملکی ایئر کی 2، اسلام آباد سکھر کی بھی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

جدہ لاہور کی 2 پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ابوظہبی نجف سے لاہور کی پروازوں کی بھی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی علاوہ ازیں اسلام آباد اور کراچی کی 14، 14 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی، لاہور کی 12 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کی 8 جبکہ سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد کی 2، 2 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے