اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سربجیت کور کیس: درخواست گزار وکیل کے خلاف اضافی طلبی نوٹسز روکنے کا حکم

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انڈین خاتون سربجیت کور کے خلاف درخواست کے وکیل علی چنگیزی سندھو کو شیخوپورہ پولیس کی جانب سے جاری طلبی نوٹسز کے معاملے پر حکم دیا ہے کہ مزید نوٹسز جاری نہ کئے جائیں۔

جسٹس تنویر احمد شیخ  نے علی چنگیزی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل محمد نواز شیخ پیش ہوئے۔

وکیل علی چنگیزی نے عدالت میں پولیس کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخوپورہ پولیس نے دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا جو حقائق کے برعکس ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے جواب طلب کر لیا، درخواست میں سربجیت کور سے متعلق تحقیقات اور انڈیا واپس بھجوانے کی کارروائی بھی زیر سماعت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے