(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 02 اشتہاری ملزمان صدام اور مظہر علی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان فائرنگ، لڑائی جھگڑے، دھمکیاں دینے اور کارِ سرکار میں مزاحمت جیسے سنگین مقدمات میں گزشتہ ایک سال سے پولیس کو مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیئے گئے ٹارگٹس کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
