اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتارکر لئے، ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

اینٹی لفٹنگ سیل پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان صدام حسین اور تابش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اورموٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزمان منگھوپیر کے رہائشی ہیں اور شہر بھر سے موٹر سائیکل چوری اورموبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں اور چھینے گئے موبائل فون کو بلوچستان کے علاقے حب لے جا کر فروخت کرتے تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے