اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب حکومت کا پہلی دفعہ ایکسائز ملازمین کیلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 70 ارب کے ہدف کے حصول کے لئے پہلی دفعہ ایکسائز ملازمین کیلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ایکسائز حکام  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسپکٹرز کے لئے 200 ای الیکٹرک بائیکس خریدی جائیں گی، مختلف اضلاع کے انسپکٹرز کوڈیمانڈ کےمطابق فراہم کی جائیں گی، ایک ای الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لئے اڑھائی لاکھ کےقریب فنڈز کے اخراجات آئیں گے۔

ایکسائزحکام  کا مزید کہنا تھا  کہ حکومت نے ای بائیکس کی خریداری کے لئے5کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، رواں مالی سال میں خریداری مکمل کر کے ای بائیکس ملازمین کو فراہم کر دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال میں 21 کروڑ کے فنڈز سے فیلڈ افسران کے لئے 20 سنگل کیبنز کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے