اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کیلئے کابینہ کی منظوری کا انتظار

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کیلئے سب کچھ تیار ہے مگر حتمی ڈیزائن پر سٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق نئی کرنسی جدید سکیورٹی فیچرز سے تیار ہو گی مگر ڈیزائن تاحال موصول نہیں ہوئے، نئی کرنسی کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا وقت لگے گا، نئی کرنسی کی چھپائی کیلئے جدید مشینری پہلے سے موجود ہے۔

سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس  نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئی کرنسی کی چھپائی پر بات ہوئی تھی، نئی کرنسی کے ڈیزائن مرحلہ وار یا ایک ساتھ آئیں گے، یہ معاملہ بھی سٹیٹ بینک میں زیر غور ہے، سٹیٹ بینک رواں سال نئی کرنسیوں کی چھپائی کیلئے ٹائم لائن دے سکتا ہے۔

ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن والے نوٹوں کی چھپائی کا آرڈر کابینہ سے منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا، نئی کرنسیوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو ارسال کر دیئے ہیں، 2026ء کے آخری مہینوں میں نئی کرنسی کا اجراء کابینہ کی منظوری کے بعد ممکن ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے