اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابر کرلی

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(لاہور نیوز)تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی، کپتان سلمان علی آغا45رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 28، خواجہ نافع نے 26، صاحبزادہ فرحان نے 9، صائم ایوب اور شاداب خان نے6 ،6 اور عثمان خان نے 1رن بنایا۔

قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کوشال مینڈس 30، دھننجایا ڈی سلوا 22 ، چارتھ اسالنکا 21 اور کامل مشارا نے 20رنز بنائے۔

واضح رہے کہ دمبولا میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ہونا تھا جو بارش کے باعث 8 بجکر 30 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کو 12، 12 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش منسوخ کردیا گیا تھا ۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے