اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی۔

لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔ایمان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بیٹا عوامی توجہ کا مرکز بنے کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ منفی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے اللہ  نے اسے (کیوان کو) جس طرح دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح وہ پیدا ہوا ہے اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی بچایا ہے۔

 

 

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔ آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔

 

 

وائس نوٹ میں ایمان یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں اور کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔

ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایمان رجب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھے۔

بعض صارفین نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں منظرِ عام پر لائی۔یہ معاملہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی تنازعات میں ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بھرپور بحث جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے