اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھریلو تنازعات کے بعد رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ویڈیو کانٹینٹ نہیں بلکہ ذاتی زندگی سے جڑا ایک تنازع ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔

حال ہی میں رجب بٹ کے خاندانی معاملات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے، جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں متعدد پوسٹس شیئر کیں اور اہلیہ کے ساتھ اختلافات سے متعلق کچھ نجی چیٹس بھی منظرِ عام پر آگئیں۔ ان پوسٹس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور معاملہ تیزی سے تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔

 

 

قریبی ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی معاملات کے غیر ضروری پھیلاؤ کے باعث رجب بٹ نے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ یہ اکاؤنٹس مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے بلکہ خود رجب بٹ کی جانب سے وقتی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے یہ قدم ذہنی دباؤ سے بچنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے اٹھایا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک ہوں گے۔ مداحوں میں اس فیصلے پر تشویش بھی پائی جا رہی ہے جبکہ کئی صارفین اسے ایک دانشمندانہ وقفہ قرار دے رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے