اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے قومی معیشت میں مثبت پیشرفت

11 Jan 2026
11 Jan 2026

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز رہنمائی سے حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری مستحکم اور اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب ‏رواں ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی دانشمند قیادت اور مؤثر معاشی اصلاحات سے پاکستان میں معاشی نظم و ضبط اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا کر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس کے ذریعے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کیلئےاقدامات کر رہا ہے، جبکہ میکرو اکنامک اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی میں نمایاں کمی، شرحِ سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔

امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور کہا کہ کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی نتیجہ خیز سہولت کاری سے حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے