اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہو گئی

10 Jan 2026
10 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کئے جانے کے بعد شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے  نے مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو ہونی چاہئے تھی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، حالانکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو بتایا جا رہا ہے، جس سے قیمتوں کے فرق پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے اور سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے