اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ شاہی فوٹو شوٹ وائرل

10 Jan 2026
10 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا جہاں دونوں  نے شاہانہ انداز میں فوٹو شوٹ کروایا۔

اس موقع پر سما راج  نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں  نے لکھا کہ شکریہ آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا، آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے، اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔

فوٹو شوٹ میں ارشاد بھٹی اور سما راج نفیس اور شاہانہ لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ پس منظر میں استنبول کی خوبصورتی نے مناظر کو مزید جادوئی بنا دیا، تصاویر میں جوڑے کے درمیان محبت سکون اور باہمی اعتماد نمایاں طور پر جھلکتا دکھائی دیتا ہے، سوشل میڈیا صارفین  نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے سما راج کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے