اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کے امیدوار کے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے دوارن اغواء کا معاملہ

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) پی پی 167 صوبائی اسمبلی کے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی سیٹ پر انتخاب پر جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عبدالقیوم گجر کے وکیل اعجاز الحسن غوری کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل مبینہ طور پر اغواء ہو گئے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ  نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عبدالقیوم چوہدری گجر  کے وکیل کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اغواء کیا گیا، صوبائی حکومت کی فسطائیت آج ضمنی انتخابات کے کاغذات جمع کروانے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پارٹی اپنے امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کروانے کیلئے غنڈہ گردی اور دھونس کا رویہ اپنائے ہوئے ہے، پنجاب پولیس آج صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے وکیل کو اغوا کرکے مصطفی ٹاؤن تھانے میں لے گئی، جماعت اسلامی کی قیادت فوری طوری پر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچی تو مبینہ اغواء کار پولیس اہلکاروں نے مغوی وکیل کو رہا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش نہ کرے جبکہ بلدیاتی امیدواران کے ساتھ توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے