اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سردی کی شدت بڑھنے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ، وزیر تعلیم نے رائے مانگ لی

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) پرائمری طلبا کی چھٹیوں میں مزید 10 دن کے اضافے کا مطالبہ سامنے آنے پر وزیر تعلیم پنجاب نے رائے مانگ لی۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے پرائمری سکولوں کے طلبہ کی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا مطالبہ کر دیا، یونین نے کہا کہ سخت موسم کے پیش نظر طلبہ کو مزید 10 دن کی چھٹی دینا ضروری ہے، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

رانا لیاقت علی نے کہا کہ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو تعطیلات کے شیڈول پر نظرثانی کرنی چاہیے، اضافی چھٹیوں سے بچوں کو نمونیا اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو گا۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

وزیر تعلیم  نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں کسی قسم کا اضافہ یا تبدیلی کا اعلان نہیں کیا اور وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، پنجاب کے تمام سکول اور کالجز شیڈول کے مطابق ہی اپنے معمول کے اوقات میں کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے