09 Jan 2026
(لاہور نیوز) سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے بڑی خبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے، چار اور پانچ فروری کو 2 مختلف انگریزی مضامین کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ جنرل نالج کے تینوں پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق 9 فروری کو اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (فار نان مسلم) کا پرچہ ہو گا، اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری تک جاری رہیں گے، اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں ہوں گے ۔
ایف پی ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ امیدوار ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں جبکہ رول نمبر سلپس و امتحانی مراکز متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی۔
