اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبے میں آٹے کی سپلائی وافر، کسی قسم کا بحران نہیں: پنجاب حکومت

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی وافر اور مارکیٹ مکمل طور پر مستحکم ہے۔

حکومتِ پنجاب کی کنٹرولڈ ریلیز پالیسی سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، پنجاب میں فلور ملز کی جانب سے 32,365 میٹرک ٹن گندم کی ریکارڈ پسائی ہوئی۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق کنٹرولڈ ریٹ پر 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو جاری ہے ،9جنوری کو پنجاب بھر میں تقریباً 20 لاکھ آٹے کے تھیلوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی، یومیہ معمول سے زائد سپلائی اور کسی قسم کی قلت یا بحران نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 9 لاکھ 84 ہزار سے زائد 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہے ہیں،10 کلو آٹا 905 روپے، 20 کلو آٹا 1810 روپےسرکاری نرخ ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیموں کی مسلسل کارروائیاں، ریٹ کمپلائنس پر زیرو کمپرمائز ہے، اوورپرائسنگ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

اِسی طرح ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور افواہوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، رمضان کے پیشِ نظر سپلائی چین مزید مضبوط بنا دی گئی، ماہ ِ صیام میں بڑھتی طلب کے مطابق پسائی اور ڈسٹری بیوشن بڑھانے کی مکمل تیاری کرلی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہریوں کو بلا تعطل آٹا، صرف سرکاری نرخوں پر دستیاب رہے گا، آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامی و فیلڈ وسائل مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے