اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان کی وزیر اعظم سے ملاقات

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائندگان میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم ’او-زیڈ ڈیویلپر‘ کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنے والی فرم ’ایف کے ایس‘، کے فواد سرور شامل تھے۔

وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کے نمائندگان کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو کہ اس کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

 

شہباز شریف نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی، یہ دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ان دو ٹیموں کی بڈنگ کے لیے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں، اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمیشہ سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ کے عمل میں جس طرح سے ملکی و بین الاقوامی فرمز نے دلچسپی دکھائی اس سے بین الاقوامی سطح پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے