اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(ویب ڈیسک)کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کی تقریب میں وفاقی سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

 

 

ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی Roche کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ اس پانچ سالہ معاہدے کے تحت پمز اسپتال میں کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

 

 

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کینسر مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت ادویات کی فراہمی کے لئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جبکہ نجی دواساز کمپنی کی ایم ڈی نے بھی معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ کینسر موذی مرض ہے جس کا علاج بہت ہی مہنگا ہے۔ پانچ سال کے دوران کینسر کے ایک مریض پر 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد ہر 741 مریضوں کو فی مریض تقریبا ایک کروڑ روپے مفت علاج میسر ہو گا۔ علاج کی سہولت پمز ہسپتال میں اسلام آباد ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے مریضوں کو میسر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے