اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازعے پر بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 53 سالہ محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے بھتیجے کے ساتھ 10 مرلہ جائیداد کے تنازعے میں ملوث تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ملزم  نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس  نے مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے  جناح ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے