08 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ، آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا آئندہ ہفتے تک کوئی امکان نہیں ہے۔
علاوہ ازیں خشک سردی میں اضافہ سے موسمی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
