اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رشتہ ایپ سے رابطہ کر کے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عدالت پیش

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث شریک ملزم کو پیش کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل  نے کیس کی سماعت کی، ملزم  نے رشتہ ایپ سے رابطہ کے بعد لڑکی کو زیادتی نشانہ بنایا گیا، سی سی ڈی نے شریک ملزم بلال حسن کو عدالت میں پیش کیا، ملزم عمر حیات سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا تھا۔

سی سی ڈی ایس پی آفتاب پھلروان طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے، زیادتی کا شکار لڑکی عدالت کے طلب کرنے پیش ہوئی، متاثرہ لڑکی  نے کہا شریک ملزم بلال حسن مرکزی ملزم کا  ڈرائیور ہے، شریک ملزم نے مرکزی ملزم کی معاونت کی۔شریک ملزم نے شور مچانے پر مجھے پر تشدد کیا خاموش رہنے کا کہا، اگر مدد کیلئے بلال حسن نہ ہوتا تو زیادتی نہ ہو سکتی، لڑکی نے استدعا کی کہ شریک ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج نہ کیا جائے۔

 

 

 

عدالت نے شریک ملزم کو سی سی ڈی کی تحویل میں دیتے ہوئے حکم دیا کہ ایس پی سی سی ڈی اس ملزم کی تفتیش خود کریں، ملزم عمر حیات سمیت دیگر کیخلاف تھانہ ڈیفنس اے لاہور  پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم عمر حیات  نے  رشتہ ایپ سے  رابط کے بعد لڑکی سے ملاقاتیں شروع کی اور اعتماد قائم ہونے پر وہ اسے گاڑی میں  لے گھومتا رہا، ملزم  نے لڑکی کو اپنا آبائی گھر دکھانے حافظ آباد بھی لے گیا، زیادتی سے پہلے خوف زدہ لڑکی  نے والدین کو اپنی موبائل لوکیشن بھیجی تھی جس کے باعث ملزمان گرفتار ہوئے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے