08 Jan 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ وائیلیشن کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہدایت جاری کر دیں، ہسپتال کی حدود میں میڈیکل ریپ کا داخلہ غیر قانونی تصور ہو گا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق میڈیکل ریپس کے سہولت کار ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی ہو گی، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز میڈیکل ریپس سے دور رہیں، تمام پروفیسرز سمیت ڈاکٹرز کو میڈیکل ریپس پر پابندی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ہسپتالوں کی حدود سے پکڑے جانے والے میڈیکل ریپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
