اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدر آباد 175، آٹھویں سیالکوٹ 185 کروڑ میں فروخت

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے دو نئی ٹیموں کی نیلامی مکمل ہوگئی، 7ویں ٹیم حیدر آباد 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں ہونیوالی نیلامی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں نیلامی میں حصہ لینے والے 9 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کیا جبکہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں، نیلامی میں بیس پرائز 110 کروڑ روپے رکھا گیا تھا جس پر کم ازکم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔

ابتدائی نیلامی کے بعد ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم خرید لی جس کے بعد ٹیم کے لیے حیدرآباد کا نام چن لیا جبکہ نیلامی کے دوسرےاور آخری مرحلے میں پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم اوزی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں خریدی اور اس ٹیم کے لیے سیالکوٹ شہر کے نام کا انتخاب کیا۔ 

قبل ازیں تقریب کے آغاز میں حالیہ ٹورنامنٹس میں کامیابیوں پر پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سکسز کی ٹیمیوں کو انعامات سے نوازا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاتح ٹیموں کو انعامات دیے۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح پاکستانی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے جبکہ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کی ایک دہائی چیلنجز اور کامیابیوں پر مشتمل تھی، ہم اپنی بقا کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیموں، کھلاڑیوں، اسپانسرز، فرنچائز اور شائقین کا شرکا ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل آج ان کی وجہ سے دنیا کے بہترین لیگس میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک ہوگا، نئی ٹیموں کی شرکت سے پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔

ایف کے ایس گروپ

ایف کے ایس گروپ، جو جنوب مشرقی ایشیا کی ایک نمایاں کمپنی ہے اور خوراک و زراعت، لاجسٹکس اور پراپرٹی ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں اہم کاروباری مفادات رکھتی ہے، سخت مقابلے پر مشتمل بولی کے عمل کے بعد کامیاب رہی۔

انڈونیشیا میں مضبوط آپریشنل بنیاد رکھنے والا ایف کے ایس گروپ حالیہ عرصے میں کھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب بھی بڑھا ہے، اور پی ایس ایل کی یہ فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں اس کا پہلا باقاعدہ قدم ہے۔

او زیڈ گروپ/اوزی ڈویلپرز 

او زیڈ گروپ، جس کے چیئرمین حمزہ مجید ہیں، ریئل اسٹیٹ اور ڈیویلپمنٹ میں سرگرم ہے اور کھیل اور تفریحی اثاثوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے