اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عظمیٰ بخاری کا پنجاب کی ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کی تیاری، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے باضابطہ اعلان کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گی۔

اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے سوال کرنے والے عظمیٰ بخاری کے  پیڈ  ملازم ہیں۔

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے، مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ہتکِ عزت ہے، یہ ڈیفامیشن عدالت میں لے کر جارہی ہوں، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے