اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت تنازع عالمی کرکٹ کیلئے افسوسناک ہے: جیسن ہولڈر

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹر جیسن ہولڈر نے پاک بھارت تنازع کو عالمی کرکٹ کیلئے افسوسناک قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ویسٹ انڈیز کرکٹر جیسن ہولڈر کہا کہ کرکٹ میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی سٹیج پر نہ لینا حد سے زیادہ بڑھنا تھا، کرکٹرز دنیا میں امن کے سفیر ہیں، اتحاد کا پیغام دینا چاہیے، اگر کھلاڑی اکٹھے ہوں تو تاریخ بدل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستان میں تھا، وہاں خوف نہیں تھا مگر غیریقینی کیفیت رہی۔

جیسن ہولڈر نے مزید کہا کہ بھارت کے انکار پر ورلڈ کپ میچزکی منتقلی غلط ہے، لیگ کرکٹ میں بھارتی مالکان پاکستانی کرکٹرز کو پک نہیں کرتے، بہترین مقابلے کے لئے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی سابق کرکٹرمیتھیوز ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن نے پاک بھارت جنگ کے دوران کے واقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے دوران حالات خوفناک تھے، بھارت میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، ایسے حالات میں پوری کرکٹ دنیا کو تکلیف ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے