اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے: دفتر خارجہ

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔

صومالی لینڈ کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے اور پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر صومالی لینڈ کی غیر قانونی ریاست کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے جموں وکشمیر کے حوالے سے یوم حق خود ارادیت منایا گیا، یوم حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر قراردادوں کی یاددہانی ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہزاروں انسانی حقوق اورسیاسی رہنما جیلوں میں قید ہیں، بھارت5اگست2019کے بعد کشمیر کی آبادی کاتناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغان قیادت بیانات کے ساتھ قابل تصدیق،ٹھوس اورعملی ضمانتوں کے منتظر ہیں، افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے پر زور دیتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان نے چین کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا، چین نے مسئلہ کشمیر کوایک حل طلب تاریخی مسئلہ قراردیا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان اورچین میں سی پیک 2.0کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے الزامات گمراہ کن ہیں، بھارت ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کا ریکارڈ خطے اورعالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا عکاس ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپاسکتے، بھارت کو دوسروں کو وعظ دینے کے بجائے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے