اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب میں پنک گیمز کی تیاریاں، ہزاروں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں خواتین سپورٹس کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایونٹ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز پنجاب میں خواتین سپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس کا انعقاد فروری میں کیا جائے گا، ایونٹ کے انعقاد کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ انتظامات کو بروقت اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے ہزاروں خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی، جو مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی، پنک گیمز کے ٹرائلز کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ہدایت کی کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز  کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور خواتین کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ ایونٹ خواتین سپورٹس کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے