08 Jan 2026
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے حجم اور سائز میں کمی کا فیصلہ کر لیا، جس کے تحت تمام محکموں میں اضافی آسامیوں اور ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈاؤن سائزنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس اور محکمہ خزانہ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تمام صوبائی محکموں میں موجود اضافی آسامیوں اور ملازمین کا تفصیلی جائزہ لے گی اور غیر ضروری عہدوں کو ختم کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، اس عمل کے تحت تمام محکموں سے اضافی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔
محکمہ نے ڈاؤن سائزنگ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
