اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی اگلے ہفتے بولنگ پریکٹس شروع کرینگے

08 Jan 2026
08 Jan 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے ہفتے بولنگ پریکٹس شروع کردیں گے۔

لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی میری بحالی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں جم میں محنت کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کررہا ہوں اور اگلے ہفتے بولنگ کرنا بھی شروع کردوں گا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ایم آر آئی رپورٹ زیادہ تشویشناک نہیں تھی، میرے گھٹنے کی ہڈی پر معمولی سوجن ہے، ایک ماہ نہیں بلکہ ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

وہ آئندہ ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے