اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بنگلا دیش کی ایئرلائنز نے کراچی کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) بنگلا دیش کی ’بیمان ایئرلائنز نے ڈھاکا سے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کئی سال بعد بنگلا دیش کی  ایئرلائنز کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، ابتدائی طور پر ’بیمان ایئر‘ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار2 پروازیں چلائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا ’بیمان ایئرلائنز‘ نے ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں پر بکنگ شروع کردی ہے، بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستوں کو گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا۔

پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کےعوام پرجوش ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر بنگلا دیش کی ایئرلائنز‘ کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت چند دن قبل دی تھی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اور ’بیمان ایئرلائنز‘ کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے