اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 54 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کے 56ویں اجلاس میں صوبے بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں لاہور، سرگودھا، خانیوال اور شیخوپورہ میں ایکوا بزنس ہب کے قیام کے لیے 49 ارب روپے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سرگودھا روڈ پر ڈوڈا کرسٹل کیمیکل مل سے جسوال بھابھرا تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے 2 ارب 50 کروڑ روپے منظور کیے جبکہ ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب کے بائیں کنارے کٹاؤ سے تحفظ کے منصوبے کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں انٹیگریٹڈ کرمنل جسٹس سسٹم منصوبے اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ کی تنظیم نو سے متعلق پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے