اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

شاہینوں نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 24، سلمان آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں دمبولا میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 129 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، چارتھ اسالنکا اور ونند ہسارنگا نے18 ، 18 رنز بنائے، کوشال مینڈس نے 14، پتھم نسانکا اور داشن شاناکا نے 12، 12 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 10رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور شادب خان نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں،ابرار احمد نے ونندو ہسارنگا کو آؤٹ کر کے انہیں کے سٹائل میں جشن منایا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے