اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں سپر فلو، انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے کئی اضلاع میں سپر فلو، انفلوئنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ ہفتے لاہور کے چھ اہم سرکاری ہسپتالوں میں تقریباً 45,000 مریضوں کو فلو، سینے کے انفیکشن، نمونیا اور بخار جیسی شکایات کے ساتھ علاج فراہم کیا گیا، جو موسمی اور وائرل انفیکشنز کی تشویشناک پھیلاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

میو ہسپتال میں فلو، کھانسی، بخار اور سانس کی تکالیف کے 10,000 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جبکہ جناح ہسپتال میں 8,000 سے زائد مریضوں نے علاج کرایا، سروسز ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال اور بچوں کے ہسپتال میں ہر ایک میں تقریباً 7,500 مریض آئے جبکہ سر گنگا رام ہسپتال میں 6,000 سے زائد کیسز درج کیے گئے، جن میں سے کئی شدید سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے اور ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ موسمی تبدیلیوں کے دوران سپر فلو، انفلوئنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے