اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کرکٹر سعید اجمل کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،مرحومہ کو سپرد خاک کردیا گیا

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کی والدہ کی نمازِ جنازہ بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کر دی گئی۔

سابق کرکتر سعید اجمل کی والدہ کا انتقال فیصل آباد میں ہوا، سعید اجمل نے یہ افسوسناک خبر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ماجدہ کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے۔

کرکٹر کی والدہ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور کرکٹ کی دنیا سے وابستہ اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے