اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا 8 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے کارکنان کو متحرک کرنے کی غرض سے محمود خان اچکزئی کی قیادت میں لاہور میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 جنوری کو لاہور میں دو بڑی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو چیئرنگ کراس سے مسجد شہدا تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ 10 جنوری کو زمان پارک سے مینار پاکستان تک ریلی منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی تنظیم کو ریلیوں کی تیاری کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان ریلیوں کا بنیادی مقصد 8 فروری کے لانگ مارچ کے لیے کارکنان کو موبلائز کرنا ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق آنے والے دنوں میں لانگ مارچ اور ریلیوں کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے