اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارروائی، ب فارم کے بغیر بچوں کے داخلے مسترد

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے ب فارم کے بغیر داخل کئے گئے ہزاروں بچوں کے داخلے مسترد کر دیئے۔

پی ای ایف انتظامیہ نے جعلی انرولمنٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایسے تمام بچوں کو "ناٹ ویریفائیڈ" کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے۔

داخلوں کے اہداف پورے کرنے کیلئے پی ای ایف کے ماتحت 20 ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی گئی، یہ داخلے بغیر ب فارم یکم اکتوبر سے 31 دسمبر کے دوران کئے گئے تھے، جنہیں اب قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ای ایف حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26 کیلئے نئے داخلوں کی باقاعدہ تصدیق کا عمل 12 جنوری سے شروع کیا جائے گا، اس سلسلے میں ناٹ ویریفائیڈ بچوں کی تصدیق کیلئے والدین اور سکول انتظامیہ کو فوری طور پر بچوں کا ب فارم جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پی ای ایف حکام  نے واضح کیا ہے کہ 12 جنوری سے انسپکشن ٹیمیں سکولوں کے دورے شروع کریں گی اور اگر دورانِ جانچ جعلی انرولمنٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ سکول کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے