اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا فیصلہ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں دیہی اور لنک روڈز کی تعمیر و بحالی کے لیے 100 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے لوکل روڈز پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 1529 سکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 3307 کلومیٹر سڑکوں کو بحال اور بہتر بنایا جائے گا۔

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) نے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ تعمیراتی کام فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت لوکل اور لنک روڈز کی مرمت، بحالی اور توسیع کی جائے گی۔

صوبے کے تمام اضلاع سے 1529 سڑکوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈویژن وار لاہور ڈویژن میں 146، فیصل آباد میں 108، راولپنڈی میں 89، سرگودھا میں 99، گوجرانوالہ میں 147، ڈی جی خان میں 236، ملتان میں 327، بہاولپور میں 127، ساہیوال میں 200 اور گجرات ڈویژن میں 56 سکیمیں شامل ہیں۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ لوکل و لنک روڈز کی بحالی سے عام آدمی کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام سے دیہات میں رہنے والے افراد کو خاص طور پر فائدہ ہوگا اور مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کے لیے معیاری سڑکیں دستیاب ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے