اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز  عمر شیر چٹھہ کے مطابق نادہندگان کی جائیداد پر قبضہ کرنے اور سربمہری کی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں گی، مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں صوبے بھر میں 50 فیصد پراپرٹی مالکان  نے ٹیکس ادا کر دیا ہے، جبکہ باقی 50 فیصد نادہندگان کو حتمی نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے پراپرٹی ٹیکس کے 30 ارب کے ہدف میں سے 8 ارب روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ پورے صوبے سے 18 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پہلی بار 4 ماہ کیلئے 5 فیصد رعایت دی گئی تھی لیکن رعایت کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی ایکسائز کا مزید کہنا تھا کہ سربمہری، جائیداد قرقی کے علاوہ ہر ماہ 10 فیصد جرمانہ بھی بڑھایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے