اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ٹولنٹن مارکیٹ، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانہ ہو گا

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ملاوٹ سے پاک اور صحت مند پنجاب مشن کے تحت ٹولنٹن مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ 10 جنوری تک ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے کاروبار بند کر دیئے جائیں گے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ٹولنٹن مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور مارکیٹ کی ہر میٹ شاپ پر خود جا کر ہدایات جاری کیں، اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت نامے آویزاں کرنے کی سخت ہدایت دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عالمی معیار کے مطابق سلاٹرنگ، سٹوریج اور قوانین کی مکمل پاسداری کیلئے جدید میٹ ایس او پیز وضع کئے گئے ہیں جو ٹولنٹن مارکیٹ کے تمام گوداموں اور دکانوں پر چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 300 میٹ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور میڈیکل سکریننگ فراہم کی جا چکی ہے، علی الصبح دو ٹیمیں، دوپہر میں ایک اور رات کے وقت ایک میٹ سیفٹی ٹاسک فورس مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ کو یقینی بنائے گی۔

عاصم جاوید نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ چکن بردار گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی، جہاں 80 ہزار کلو مرغیوں کی جانچ کے دوران 5 ہزار 500 کلو مردہ اور لاغر مرغیاں تلف کی گئیں، انہوں  نے بتایا کہ عالمی اصولوں کے مطابق مرغی ذبح کرنے کیلئے سسٹم اور حشرات کی روک تھام کیلئے مؤثر انتظامات لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ مارکیٹ کے تمام ملازمین کے میڈیکل اور لیب ٹیسٹ سرٹیفکیٹس ہمہ وقت موجود ہونے چاہئیں، ملازمین کیلئے کام کے دوران  ہیڈ کور، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی ہے جبکہ چکن فروش کیلئے سال میں کم از کم ایک مرتبہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق طبی معائنہ کروانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر میں 99 ہزار 480 میٹ شاپس، میٹ پروسیسنگ یونٹس، گوداموں اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، 532 مقدمات درج کئے گئے، 325 یونٹس اور دکانیں بند کی گئیں جبکہ 10 ہزار 675 خلاف ورزیوں پر 100 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، اس دوران 24.7 ملین کلوگرام سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی اور 1.1 ملین کلوگرام سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں گوشت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سپلائرز کو خبردار کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، کیونکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سخت سرکوبی کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے