اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے ایک اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی، اُمید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے دمبولا میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےالبتہ آج بارش کا امکان بہت کم ہے۔

پاکستان ٹیم کا دمبولا میں پہلا ٹریننگ سیشن بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے