اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر انڈر 17 قومی سنوکر چیمپئن شپ کا فاتح کون؟ فیصلہ بدھ کو ہو گا

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) جونیئر انڈر 17 قومی سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق کوارٹر فائنل میں فرحان علی (پنجاب) نے آیان علی (سندھ) کو 0-4 سے شکست دی، میچ کے دوران فرحان نے 95 کا خوبصورت فریم کھیلا۔

دانیال شہزاد (اسلام آباد) نے ریحان علی (سندھ) کو 1-4 سے ہرایا، کے راؤنڈ میچز کے بعد پنجاب سے موسیٰ تنویر اور محمد کاشان براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

یاد رہے سیمی فائنل میں موسیٰ تنویر کا مقابلہ فرحان علی اور دانیال شہزاد کا ٹاکرا محمد کاشان سے ہوگا تاہم دوپہر 2:00 بجے فائنل کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے