مولانا فضل رحیم اشرفی کی دین کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، خواجہ عمران نذیر
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا اسد عبید اور مولانا زبیر حسن سے ملاقات میں مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خواجہ عمران نذیر نے جامعہ اشرفیہ میں مولانا اسد عبید اور مولانا زبیر حسن سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کی۔
انہوں نے کہ مولانا فضل رحیم اشرفی کی دین کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، مولانا فضل رحیم اشرفی کی اتحاد امت کیلئے خدمات سنہری حروف سےلکھی جائیں گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مولانا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں علماء اپنے پسماندگان میں چھوڑے ہیں۔
مولانا فضل رحیم اشرفی کے شاگرد اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اللہ رب العالمین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے درجات بلند فرمائے۔
