06 Jan 2026
(لاہور نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کےلئے اہم خبر آ گئی۔
طلبہ مختلف شعبوں میں 10 فروری تک داخلہ بھیج سکیں گے، بی ایس، بی بی اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس میں بھی 10 فروری تک داخلہ جاری ہے۔
یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک سائنس کے ساتھ آغاز کیا گیا ہے، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ بھی 10 فروری تک اپلائی کر سکتے ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ضائع نہ کریں، مدارس میں زہر تعلیم طلبہ بھی مختلف شعبوں میں داخلے بھجوا سکتے ہیں۔
