اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

2025: پنجاب میں بھتہ خوری کے 625 واقعات، لاہور کا دوسرا نمبر

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) سال 2025 میں پنجاب میں بھتہ خوری کے 625 واقعات سامنے آئے۔

سی سی ڈی نے بھتہ خور گروپس کی نشاندہی کے لیے شہروں میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی تفصیلات مرتب کر لیں۔

ریکارڈ کے مطابق بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 70 واقعات ملتان میں رپورٹ ہوئے، لاہور 68 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، فیصل آباد میں بھتہ مانگنے کے 38 واقعات جبکہ بہاولپور میں 38 واقعات پر مقدمات درج ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق مظفر گڑھ میں متحرک جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھتہ مانگنے کے 37 واقعات رپورٹ ہوئے، قصور میں بھتہ طلب کرنے کے 29، شیخوپورہ میں 26 واقعات، راولپنڈی میں بھتہ مانگنے کے 26 اور گوجرانوالہ میں 22 واقعات رپورٹ ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ مانگنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے