06 Jan 2026
(لاہور نیوز) چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ڈسٹرکٹ سے سکول کھلے ہونے کی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی, تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کردی, چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے سے گریز کریں۔
رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہو گی، سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
